اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان اورساوتھ افریقہ کی بلائنڈزکرکٹ ٹیموں نے گزشتہ روز کراچی میں پریکٹس کا آغاز کر دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی تیاری کے سلسلے میں جسمانی مشقوں کے ساتھ بیٹنگ، باولنگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی ۔
اس موقع پر ساوتھ افریقہ ٹیم کے کپتان أساندہ ائزق نے کہاکہ کراچی کا موسم خوشگواراورکرکٹ کیلیے أئیڈیل ہے، پاکستانی ٹیم دنیائے بلائنڈکرکٹ کی بہترین سائیڈ ہے مگر ہماری ٹیم میں بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں۔
قومی بلاءینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کادورہ پاکستان ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کواپنی قابلیت منوانے کاسنہری موقع ہے۔