پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں”شہاب 2“ ریاض میں ہوں گی، سعودی کمانڈر

190

ریاض ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقوں کی تیاریاں جاری ہیں جنہیں ” شہاب 2“ کانام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے’ کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں ” شہاب 2“ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔