اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر50.29 فیصد اورسعودی عرب سے درآمدات میں 38 فیصدکااضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50.29 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو256.96 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔جنوری میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 57.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 52.61 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 35.58 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023
میں سعودی عرب کو مجموعی پاکستانی برآمدات کاحجم 504.15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.78 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 2.02 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
جنوری میں سعودی عرب سے 389.17 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جودسمبرمیں 362.53 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 265.68 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.324 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔