پاکستان اورسپین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ

88
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان اورسپین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی ششماہی میں سپین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.12 فیصد جبکہ درآمدات میں 186.50 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سپین کوبرآمدات سے ملک کو508.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سپین کوبرآمدات سے ملک کو362.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2021 میں سپین کوبرآمدات کاحجم 98.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2020 کے مقابلہ میں 35.39 فیصدزیادہ ہے۔دسمبر2020 میں سپین کو72.55 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال 2021 میں سپین کوبرآمدات سے ملک کو801.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سپین سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 186.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے لے کر دسمبر2021 تک کی مدت میں سپین سے 201.23 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سپین سے درآمدات کاحجم 80.21 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ دسمبر2021 میں سپین سے 18.38 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جودسمبر2020کے مقابلہ میں 39.06 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2020 میں سپین سے درآمدات پر13.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2021 میں سپین سے درآمدات کاحجم 213.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔