پاکستان اورمشرقی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجارتی خسارہ میں کمی ریکارڈ ،پاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکااضافہ

136
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 30.49 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین ،جاپان جنوبی کوریا اور مشرقی ایشیاءکے دیگر ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.145 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.49 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاءکے ممالک کو برآمدات سے ملک کو1.64 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، جنوری میں مشرقی ایشیاءکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 307.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 308.96 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 200.66 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کومجموعی طورپر2.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پر8.48 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.78 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 7.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات پر1.38 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجودسمبرمیں 1.24 ارب ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 750.27 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کامجموعی حجم 11.74 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔\395