اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر30.49 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 8.78 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری 2024 تک چین، جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.145ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل …
پاکستان اورمشرقی ایشیا ئی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر30.49 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 8.78 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری 2024 تک چین، جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.145ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.49فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.644 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جنوری میں مشرقی ایشیا کے ممالک کو307.082 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو دسمبرمیں 308.96 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 200.66 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو2.740 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر8.482 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر 7.797ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ جنوری میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے 1.386 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جودسمبرمیں 1.243 ارب ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 750.27 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر11.742 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








