اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کوبرآمدات میں 37 فیصد اوردرآمدات میں 35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین، جنوبی کوریا، جاپان اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.051 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.225 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اپریل میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو304.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال اپریل میں 288.78 ملین ڈالرتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کومجموعی طورپر2.761 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر17.90 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات پر13.19 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
اپریل کے مہینہ میں ان ممالک سے 1.761 ارب ڈالرکی درآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اپریل میں 1.618 ارب ڈالرتھیں،مالی سال 2021 میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے 16.80 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔