اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات میں 23.91 فیصد جبکہ درآمدات میں 24.62 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں مغربی یورپ کے ممالک بیلجئیم، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، سویٹرزلینڈ اورخطہ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.247 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.91 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.813 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
دسمبر2021 میں مغربی یورپ کے ممالک کو 431.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا23.94 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 333.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
مالی سال 2021 میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو 3.780 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں مغربی یورپ سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.62 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، پہلی ششماہی میں مغربی یورپ سے 2.155 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی میں 1.729 ارب ڈالرتھیں۔
دسمبر2021 میں مغربی یورپ سے 371.25 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو دسمبر2020 میں 376.62 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2021 میں مغربی یورپ سے 3.629 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔