پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

133
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں مغربی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6.67 فیصدکااضافہ اوران ممالک سے درآمدات میں 19.18 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں بیلجئم،فرانس،جرمنی،ہالینڈ، سویٹزرلینڈ اورمغربی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.138 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.67 فیصدکزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.94 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، فروری میں مغربی یورپ کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 368.49 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جنوری میں 360.67 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 355.53 ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2022 میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.648 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر19.18 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،جولائی سے فروری تک کی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر2.32 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.77 ارب ڈالرتھا،

فروری میں مغربی یورپ سے 253.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جنوری میں 222.08 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 306.14 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں مغربی یورپ سے درآمدات کاحجم4.34 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔