اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ،کان کنی، ریلویز اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی دستاویزات پردستخط کئے گئے ۔
اس ضمن میں جمعرات کویہاں تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زیدالنہیان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمدآصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، یواے ای کے وفد میں شامل ارکان اور اعلیٰ افسران اس موقع پرموجودتھے۔
اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سیدبصارشعیب اورسیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے بینکنگ کے شعبہ میں معاہدے کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔ علی الراشدی، سعیداحمد اورفہیم حیدرنے کان کنی کے شعبہ میں معاہدے کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔
شادی ملک اور عامرعلی بلوچ نے ریلویز کے شعبے میں مفاہمت کی دودستاویزات کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔کیپٹن جمال شمسی اورندیم احمدچوہدری نے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کے ایم اویوکے مسودوں کاتبادلہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567164