24.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں تعاون...

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ،شزہ فاطمہ خواجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ،وزارت آئی ٹی کا’’ون سٹاپ شاپ‘‘ماڈل کاروباری اور سرکاری خدمات میں آسانی لائے گا۔سمارٹ اسلام آباد منصوبہ عوامی خدمت کی بہتری میں ایک اہم قدم ہے ۔

جمعرات کووزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر خضر فاردوف نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونیکشن شزا فاطمہ خواجہ سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر گفتگوکی گئی۔شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کے بعد دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل عوامی خدمات میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مراکز پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کا وژن: عوامی خدمات کی باسہولت اور مؤثر فراہمی اولین ترجیح ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کا ون سٹاپ شاپ ماڈل کاروباری اور سرکاری خدمات میں آسانی لائے گا،سمارٹ اسلام آباد منصوبہ عوامی خدمت کی بہتری میں ایک اہم قدم ہے ،سٹیزن سروسز پورٹل جدید سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ اشتراک جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں