اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈجنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا ہے کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں،پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال پر واضح کیا کہ ان کے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔