- Advertisement -
دبئی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 16 ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا جونیئرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 13 جنوری کو آئی سی سی اے اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=37298
- Advertisement -