23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ...

پاکستان اور آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کی نذر

- Advertisement -

میلبورن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا انڈر 19ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز میلبورن سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 235 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ہرڈائی 85 رنز بنا کر نمایاں رہے، ارشداقبال نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور حسن خان نے 2، 2 محمد موسیٰ اورعلی زریاب نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، محمد زید عالم 18، عمران شاہ 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، روحیل نذیر 8 اور علی زریاب ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں