پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 29جنوری کو کھیلا جائے گا

115

کینبرا۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 29 جنوری کو آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کو پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان خواتین ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 8 وکٹوں سے مات دی ۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ، ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو بسمہ معروف لیڈ کررہی ہیں ۔دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں ، اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔