پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 22 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی

80
Pakistan, Australian
Pakistan, Australian

شارجہ ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو اب ون ڈے سیریز میں کینگروز کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد اب گرین شرٹس کے خلاف بھی سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی جبکہ چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔