‏پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے اورپوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

113
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد کرکٹ ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے اور پوری قوم اس کا جشن منا رہی ہے ۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے اور پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے جو عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔