پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

103

سڈنی ۔ 02 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) منگل سے سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے 39 رنز سے جبکہ میلبورن میں اننگز اور 18 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔