پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی شروع ہوگا

109

دبئی۔11 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 63 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں آسٹریلوی ٹیم 31 اور پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور پاکستان اے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ٹور میچ بھی ڈرا ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ءسے اب تک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔