پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

79

سڈنی ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) اتوار کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔