پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ

118

برسبین ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے برسبین کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے