30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور اسلامی ممالک کے علماء و مشائخ کے ساتھ روابط کو...

پاکستان اور اسلامی ممالک کے علماء و مشائخ کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں،نائیجیریا کانفرنس مشترکہ اعلامیہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور اسلامی ممالک کے علماء و مشائخ کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں،مسلمانوں کی وحدت کا مرکز مکۃ المکرمہ اور مدینہ المنورہ ہے ، سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے،مسلمانوں کو فرقہ وارانہ تشدد اور انتہا پسندی نے نقصان پہنچایا ہے ،اسلام مکۃ المکرمہ اور مدینہ المنورہ سے آیا ہے اور حرمین شریفین کا پیغام امن سلامتی اور اعتدال ہے ،سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے، سعودی عرب اور اس کی قیادت کے خلاف پراپیگنڈہ کا مقصد انتشار پیدا کرنا ہے ،قرآن کریم کا واضح حکم ہے کہ حرم میں غیر مسلم داخل نہیں ہو سکتا، یہ بات انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کانفرنس نائیجیریا کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی۔

کانفرنس کی صدارت چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ کانفرنس سے شیخ طلال العقیل ،ڈاکٹر ابراہیم جامع اوتویو، ڈاکٹر دائود عبدا لباقی محمد، ڈاکٹر امام عیسیٰ عبد الکریم ، ڈاکٹر سلیمان عثمان سلیمان، ڈاکٹر محمد عبد اللہ ثانی ، ڈاکٹر شرف الدین بادییبور اجی ، ڈاکٹر محمد منیر الیاس، ڈاکٹر محمد الحاج ابو بکر ، ڈاکٹر ابوبکر محمد ثانی، ڈاکٹر الخضر عبد الباقی محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

- Advertisement -

کانفرنس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل باہمی اتحاد میں ہے ،اسلام دیگر مذاہب کے ساتھ بھی امن سلامتی و اعتدال کے ساتھ رہنے کا حکم دیتا ہے، بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ رسول اکرم ﷺ نے رحمت اور امن کا پیغام دیا ہے،مسلم ممالک کو خطرات اندرونی انتشار سے ہیں ،مسلم ممالک میں بیرونی اور فرقہ وارانہ مداخلتوں سے حالات خراب کئے جا رہے ہیں اسلام کے نام پر دہشت گردی انتہا پسندی اور فتنہ پھیلانے والوں سے اسلام بری ہے۔تیل اور دیگر امور کے بارے میں علماء اسلام سعودی عرب کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر اور تیل تنصیبات پر حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، سعودی عرب نے یمن کے مسئلہ کے حل کیلئے جو تجاویز پیش کی ہیں اور جو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،اسلامی تعاون تنظیم کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے فوری طورپر کردار ادا کیا جانا ضروری ہے ۔

کانفرنس میں پاکستان ، سوڈان ، نائیجیریا اور دیگر مقامات پر سیلاب کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اور اسلامی دنیا سے ہر ممکن امداد کی اپیل کی گئی ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر علماء نائیجیریاافریقہ کی طر ف سے اسلام ارض حرمین شریفین اور مسلمانوں کیلئے خدمات پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو ایوارڈ دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں