پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق پہلی دو روزہ کانفرنس نیروبی میں شروع

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق پہلی دو روزہ کانفرنس جمعرات کو نیروبی میں شروع ہو گئی ہے۔پاکستان اور کینیا نے مشترکہ طور پر اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں دوسرے افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس پاکستانی اور افریقی تاجروں کو رابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اور …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق پہلی دو روزہ کانفرنس جمعرات کو نیروبی میں شروع ہو گئی ہے۔پاکستان اور کینیا نے مشترکہ طور پر اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں دوسرے افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس پاکستانی اور افریقی تاجروں کو رابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اور مربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق دائود کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریںگے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ ، خارجہ امور اور بین الاقوامی تجارت، افریقی کمیونٹی اور ناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کیبنٹ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔