اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونے دینگے، دونوں حکومتیں اسی جذبے کو لے کر آگے چلیں گی۔جمعرات کو وزیر اعظم کے دورہ ء افغانستان کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل کا یہ دورہ ایک فالو اپ دورہ تھا۔اس دورے سے یہ میسج گیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں ،ہم امن کے خواہاں تھے اور خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں پوری معاونت جاری رکھیں گے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اس دورے کا ایک مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا۔اس دورے میں بہت اچھی نشستیں ہوئیں ،وزیرخارجہ نے کہا کہ میری افغانستان کے وزیرخارجہ اور انکی ٹیم کے ساتھ اہم نشست ہوئی اور کثیرالجہتی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔افغانستان اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعلقات کی نوعیت پر گفتگو اور اتفاق رائے ہوا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اشرف غنی اس دورے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔اشرف غنی عمران خان کےدورےکےمنتظر تھے ،وزیرخارجہ نے کہا کہ اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کادورہ کریں گے ۔دونوں حکومتیں متفق ہیں اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونے دینگے،دونوں حکومتیں اسی جذبے کو لے کر آگے چلیں گی۔
ہوم قومی خبریں پاکستان اور افغانستان اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونے دینگے،وزیر خارجہ مخدوم...