پاکستان اور افغانستان ثقافتی، تہذیبی اور مذہبی بندھنوں میں بندھے دو ہمسایہ ممالک ہیں، جاوید آفریدی

71

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے عالمی ادارے ”یو این ایچ سی آر“ میں مہاجرین کے سفیر جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ثقافتی، تہذیبی اور مذہبی بندھنوں میں بندھے دو ہمسائے اور اخوت و بھائی چارے کی روشن مثال جن کے اٹوٹ رشتوں کو صدیوں کے جنگی حالات بھی کمزور نہیں کرسکے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمئی ان رشتوں میں محبتوں کے نئے رنگ اور اعتماد کی بلندیوں پرلے جانے کے لئے میدان عمل میں سرگرم عمل ہے۔