- Advertisement -
واشنگٹن۔ 14 مئی (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشتگردوں کے نیٹ ورکس سے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے اور اسی لیے امریکا پاکستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ دشمن کے خلاف تعاون اور ڈائیلاگ کا خواہاں ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو ریگولر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد اپنی محفوظ پناہ گاہوں کو استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ انسداد دہشتگردی کے سلسلہ میں ابھی تک افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4878
- Advertisement -