23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور اقوام متحدہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پرآج منگل کو...

پاکستان اور اقوام متحدہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پرآج منگل کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد کی اپیل کریں گے،دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر آج منگل کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد کی اپیل کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی اپیل کے سلسلے میں خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان کی امداد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خصوصی ویڈیو پیغام نشر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی ہنگامی اپیل کے پروگرام سے خطاب کریں گے۔

جینوا میں پاکستان کے مستقل مندوب، ریڈ کراس کے انڈر سیکرٹری اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندے بھی ہنگامی اپیل کے پروگرام سے خطاب کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں