27.7 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل مصروفیات، دو طرفہ تبادلوں اور اعلیٰ...

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل مصروفیات، دو طرفہ تبادلوں اور اعلیٰ سطح کے دوروں کی بدولت باہمی تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل مصروفیات، دو طرفہ تبادلوں اور اعلیٰ سطح کے دوروں کی بدولت باہمی تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ منگل کو ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان نوے فیصد بات چیت دہشت گردی پر ہوتی تھی تاہم اس وقت نوے فیصد گفتگو اقتصادی تعاون اور دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں پر ہوتی ہے، یہ پاکستان امریکہ تعلقات کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے تاہم ماضی سے سبق سیکھ سکتے ہیں اور حقیقت پسندانہ توقعات کے ساتھ ایک دوسرے سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے باعث تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بھاری فنڈنگ ​​کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اسے کسی بھی قدرتی آفت کے پیش نظر مضبوط اور لچکدار بنایا جا سکے جس سے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=342556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں