اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور وزرارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ کے ذریعے فیصلہ ساز وں کو توانائی پالیسی کی مختلف ترجیحات کو چننے اور طویل المدتی توانائی پالیسی اور اقتصادی مقاصد سے موافق کم مدتی موثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔اس موقع پر اس موقع پر اپنے خطاب میں یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا کہ امریکہ درجاتی منصوبہ بندی کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے معاونت جاری رکھے گا۔ جان گرورک نے کہا کہ منصوبہ بندی کے بہتر نظام کے تحت حکومت اور سہولیات فراہم کرنے والے ادارے قابل عمل پالیسی اوردستیاب ذرائع کا تجزیہ کر تے ہوئے ان کو منصوبہ بندی کے اہداف اور معیار سے موازنہ کر نے کے قابل ہوسکیں گے۔