پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 2021 کے دوران 56 فیصد اضافہ

66
Indonesia
Indonesia

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 2021 کے دوران کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باوجود 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے سفارتخانہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کےدوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 3.9 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 2020 میں پاکستان اور انڈونیشیا کی دو طرفہ تجارت کا حجم 2.5 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت کے حجم میں 56 فیصد سالانہ یعنی 1.4 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 2018 کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی تجارتی سفارتکاری کے اقدامات کے تحت بنائے گئے ویب پورٹل کے ذریعے دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مدد مل رہی ہے اور 2021 کے دوران ویب پورٹل کے ذریعے 123 انڈنیشی کمپنیوں جبکہ 115 پاکستان کمپنیوں نے مختلف معلومات حاصل کیں

جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کی نجی کمپنیوں کی براہ راست تجارت کے حجم میں 9.84 ملین ڈالر اضاف ہوا ہے