راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ پریکٹس سیشن کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران راولپنڈی پولیس کے 3200 افسران سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 370 افسران ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ،
سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گے، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔