ساﺅتھمپٹن ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں آزمائشی طور پر تھرڈ ایمپائر فرنٹ فٹ نوبالز دے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-0 سے جیتی تھی اور گرین شرٹس اب انگلش ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ پاک انگلینڈ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست لارڈز، لندن میں کھیلا جائیگا۔