پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل

91
کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

برمنگھم۔12جولائی (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ  منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ16 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کی کمان مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس سنبھالیں گے