پاکستان اور اومان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، اومان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے، اومان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات،مزہد گہرے اور مستحکم ہوں گے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

مسقط۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، اومان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے، اومان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات، مزہد گہرے اور مستحکم ہوں گے۔ منگل کو مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وطن واپس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ …

مسقط۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، اومان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے، اومان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات، مزہد گہرے اور مستحکم ہوں گے۔ منگل کو مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وطن واپس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سلطان قابوس کی تعزیت کیلئے اومان آیا ہوں، پاکستان اور اومان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، مجھے وزیراعظم عمران خان نے اومان کے عوام کے ساتھ سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلیے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عمان کے ساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، میں نے سلطان قابوس کے انتقال پر سلطان ہیتھم سے تعزیت کی ہے اور پاکستانیوں کے دلی جذبات ان تک پہنچائے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سلطان قابوس اپنی غیر جانبدارانہ اور متوازن خارجہ پالیسی کے سبب پورے خطے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے بطور سلطان انتہائی احسن طریقے سے امور سلطنت سرانجام دیئے اور سلطنت عمان کو ایک جدید ریاست میں بدل دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمان میں موجود دو لاکھ ستر ہزار پاکستانی انتہای محنت اور جانفشانی سے عمان کی معاشرتی و اقتصادی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی محنت کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، میں نے سلطان ہیتھم کو اومان اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلطان قابوس کے والد ملٹری کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے اور انہوں نے بھی سلطان قابوس کے ساتھ 2001ءمیں پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اومان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے، ہمیں امید ہے کہ اومان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس مرحوم کو پاکستان سے بہت انسیت اور لگاو¿ تھا، انہیں گوادر میں بھی بہت دلچسپی تھی، آج اگر وہ ہوتے تو گوادر میں ہونیوالی تعمیر و ترقی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سلطان ہیتھم کو پہلی فرست میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلی سطحی قیادت کے دوروں سے دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔