برسبین۔14نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعرات کو برسبین میں کھیلا جائے گا لیکن ہلکی بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا ہے لیکن تاحال ٹاس نہ ہوسکا جبکہ پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے دوپہر ایک بجے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعت برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹی ٹونٹی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہلکی ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل سٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔