- Advertisement -
پاکستان اور اٹلی کا دفاع، معیشت، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان، اٹلی کلچرل فورم قائم کرنے پراتفاق
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے دفاع، معیشت، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان ۔ اٹلی کلچرل فورم قائم کرنے پراتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور ان کے اٹالین ہم منصب پاﺅلو جینٹی لونی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ ملاقات کے دوران سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1901
- Advertisement -