اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا سیاسی مشاورت کے حوالے سے اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد جبکہ اٹلی کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی سیکرٹری جنرل نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔ …
پاکستان اور اٹلی کا سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا سیاسی مشاورت کے حوالے سے اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد جبکہ اٹلی کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی سیکرٹری جنرل نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اٹلی کے وفد کو افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں سہولت کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اٹلی کے وفد نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔








