پاکستان اور ایران کا دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق

137
Ministry of Foreign Affairs
Ministry of Foreign Affairs

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپسی پر اتفاق کیا ہے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پاکستان اور ایران کے مشترکہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس آسکتے ہیں۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔