پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں سے بلوچستان میں تجارتی سرگرمیوں میں تیز ی اور بدامنی میں کمی آئے گی،وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع

106

کوئٹہ۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ وفا قی حکومت ایران ،افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اورخوشگوار تعلقات چا ہتی ہے،پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط سے بلوچستان میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں تیز ی آنے سے بدامنی کے واقعات میں کمی آئے گی، ایران سے سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد مکران کے اکثر علاقوں میں بجلی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا اور مند‘ تربت‘ پنجگور اور گوادر کے عوام کو سستی بجلی کی فراہم ممکن ہو سکے گی ،

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں کیونکہ ہمسا یہ ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے سے بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع آنے سے صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ‘ انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان جس طرح بجلی کی فراہمی اور ٹریڈ شروع ہونے سے جو معاہدے ہوئے ہیں یہ معاہدے بلوچستان کے بہترین مفاد میں ہیں او ر ہم ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ ان اچھے تعلقات کی بناء پر ہم ترقی کے راستے پر چل سکتے ہیں ،

وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی حکام کے ساتھ ملکر تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد مکران کے اکثر علاقوں میں بجلی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا اورمند‘ تربت‘ پنجگور اور گوادر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انقلابی اقدمات اٹھائیں تاکہ یہاں کے شہریوں کے مسائل حل کیے جا سکیں اور عوام کو ریلیف دیں