اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان اور ایسٹونیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سفیر شفقت علی خان نے دو طرفہ سیاسی مشاورت میں پاکستان جبکہ ایسٹونیا کے ایشیا، بحرالکاہل، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے شعبہ کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹی کارلسون نے اسٹونین وفد کی سربراہی کی۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جامع جائزہ لیا اور باہمی تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔