اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان اور بحرین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اور انکے بحرینی ہم منصب کے درمیان بات چیت کے دوران پائی گئی،جنہوں نے بدھ کو مانامہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کے دورہ بحرین سے صحت سیکٹر میں دو طرفہ تعلقات کو مزید توسیع دینے کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ پاکستان اور بحرین نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ،فارماسیوٹیکلز اور سرجیکل آلات کی برآمدات سمیت صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم اور توسیر دینے پر اتفاق کیا۔مانامہ میں قیام کے دوران وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل نے بحرین کے دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور انکیساتن اسلام آباد میں مجوزہ کنگ فہد یونیورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔