اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور بحرین نے کاروباری رابطے بڑھانے،دو طرفہ تجارت،سرمایہ کاری کو فروغ دینے اورتوانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں پاکستان اور سلطنت بحرین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی سیشن کے دوران پای گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری(مشرق وسطی)تصور خان نے مشاورتی اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ شاہی خاندان کی …
پاکستان اور بحرین کا کاروباری رابطے بڑھانے،دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اورتوانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور بحرین نے کاروباری رابطے بڑھانے،دو طرفہ تجارت،سرمایہ کاری کو فروغ دینے اورتوانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں پاکستان اور سلطنت بحرین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی سیشن کے دوران پای گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری(مشرق وسطی)تصور خان نے مشاورتی اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ شاہی خاندان کی رکن اور نائب انڈر سیکرٹری برائے عرب و ایفرو۔ایشیائی امور شیخہ رانا بنت عیسیٰ الخلیفہ نے بحرینی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقین نے قرار دیا کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ملکوں کے موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔








