
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے اضافی تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور ثقافتی تعاون کیلئے زیادہ مواقع کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ اور برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئرز بورس جانسن کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور توسیع شدہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جو تجارت سرمایہ کاری، ثقافت ، تعلیم اور سیکورٹی سمیت تعاون کے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرتی ہے۔