27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں کل...

پاکستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے

- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا چھٹا میچ کل (جمعرات کو) ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنے تین میں سے دو میچز جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم تین میچزکھیل چکی ہے اور تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم چار میں سے تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے چار پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی اور اس کا تاحال کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں