پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل بدھ کوکھیلا جائے گا

63

لاہور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل بدھ کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 14 اور دوسرے میچ میں 15 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 نومبر سے شروع ہوگی۔