پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

186
پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

چٹوگرام۔24اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ویمن ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور مہمان ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو )ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ،میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گےجس کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم ڈھاکہ پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔