پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 7 نومبر بروز منگل کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

134
Three t-twenty

ڈھاکہ۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 7 نومبر بروز منگل کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،

پاکستان کی خواتین ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔