24.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسراٹی...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسراٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (جمعہ کو ) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو)کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں شروع ہوگا،میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم کو مہمان بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان پاکستان کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہےجو گرین شرٹس نے جیت لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30مئی کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کی ٹیم لٹن داس کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، آل رائونڈر مہدی حسن نائب کپتان ہوں گےجبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانٹو،پرویز حسین،راشد حسین،سومیا سرکار،شمیم حسین،حسن محمود ،شرفل الاسلام اورتنویر اسلام شامل ہیں۔پاکستان کی ٹیم کو سلمان علی آغا لیڈ کریں گے

جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،حسن نواز،عرفان خان،محمد حارث،فہیم اشرف،خوشدل شاہ،حسین طلعت،شاداب خان،ابرا احمد،حسن علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ اور حارث رئوف شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام تین میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ،تینوں میچ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602572

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں