26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ،صدرآصف علی زرداری

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ، ہمیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز و آفیشلز کے اعزاز میں د یئے گئے استقبالیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،پاک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہاکہ کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،بنگلہ دیش برادر ملک ہے،اللہ تعالی نے پاکستان کی طرح بنگلہ دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے، اقوام عالم میں بنگلہ دیش ایک مضبوط معاشی ملک کے طور پر جانا جاتا ہے،دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، ہمیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے کہاکہ بنگلہ دیش کی آج کی نسل پاکستان سے علیحدگی کے درد کی کیفیت سے ناواقف ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جنہوں نے ہمیں الگ ہوتے دیکھا،وقت آگیا ہے کہ ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو استوار کرنے اورقربت کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں،اس حوالے سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بنگلہ دیش کرکٹرزاور آفیشلز سے مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اعلی معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں