- Advertisement -
چٹاگانگ۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
- Advertisement -
قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=282912
- Advertisement -